اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سیاسی رہنماؤں منجملہ وزیر اعظم اور پارلیمنٹ کے اسپیکر کے درمیان گذشتہ روز دوسری مرتبہ ملاقات ہوئی۔ اس رپورٹ کے مطابق عراق کے اصلاح ملی اتحاد کے سربراہ ابراہم جعفری ،عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی کے درمیان بند کمرے میں ملاقات ہوئی ،اس ملاقات میں عراق کے وزیر اعظم اور پارلیمنٹ کے اسپیکر کے علاوہ روژ نوری شاویس ،صالح المطلک ، نائب وزیر اعظم حسین الشہرستانی اور نائب صدر حضیری الخزاعی لشکر بدر کے کمانڈر ہادی العامری عراق کی بعض دیگر سیاسی اورسیکورٹی شخصیات بھی شریک تھیں ۔ ابراہیم جعفری نے میٹنگ کے بعد تمام گروہوں اور پارٹیوں سے اپیل کی کہ وہ آپس کے اختلافات کو ختم کرکے دہشت گردی کامقابلہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲